8 فروری 2012 - 20:30

اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے کہا ہے کہ عرب ليگ کے مشاہدين شام واپس جائيں گےـ

ابنا: بان کي مون نے کہا ہے کہ عرب ليگ نے انہيں  بتايا ہے کہ وہ مشاہدين کي ٹيم کو  دوبارہ شام بھيجنے پر غور کر رہي ہےـ

اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل نے بتايا کہ عرب ليگ کے سکريٹري جنرل نبيل العربي سے ان کي ٹيلي فوني گفتگو ہوئي ہے ـ بان کي مون نے مزيد کہا کہ عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نبيل العربي نے انہيں مطلع کيا ہے کہ مشاہدين کي  ٹيم شام لوٹے گي اور اس سلسلے ميں عرب ليگ کو اقوام متحدہ کے تعاون کي ضرورت ہےـ

دوسري جانب روس کے صدر ديمتري ميدويديف نے فرانسيسي صدر سارکوزي سے ٹيلي فوني گفتگو ميں کہا کہ شام کے سلسلے ميں بين الاقوامي موقف غير جانبدارانہ ہونا چاہئےـ ميدويديف نے فرانسيسي صدر نکولا سارکوزي سے ٹيلي فوني گفتگو ميں کہا کہ شام کے سلسلے ميں غير جانبدارانہ موقف اختيار کيا جانا چاہئے اور روس اس مسئلے کے حل کے لئے ثالثي کے لئے  تيار ہےـ ميدويديف نے شام مين تشدد کي مذمت کي اور اسے ناقابل قبول قرار دياـ.......

/169